ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان 2047 تک توانائی کے معاملے میں خود کفیل بنے گا: مودی

ہندوستان 2047 تک توانائی کے معاملے میں خود کفیل بنے گا: مودی

Mon, 29 Aug 2022 11:00:02    S.O. News Service

گاندھی نگر،29؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)   وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان کا ہدف اگلے 25 برسوں میں توانائی کے معاملے میں خود کفیل بننا ہے اور اس کے لیے اختراعی اور متبادل ذرائع کو ہر ممکن فروغ دیا جائے گا۔

مسٹر مودی نے یہاں مہاتما مندر آڈیٹوریم میں ماروتی سوزوکی کے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بیٹری کی مینوفیکچرنگ پلانٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔ اس پروگرام میں گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، ہندوستان میں جاپان کے سفیر ساتوشی سوزوکی، جاپانی کمپنی سوزوکی موٹرز کے حکام موجود تھے۔ 

یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ سوزوکی کا ہندوستان اور ہندوستانی عوام  کے ساتھ خاندانی رشتہ اب 40 سال پرانا ہوچکا ہے۔ آج ایک طرف گجرات میں برقی گاڑیوں کی بیٹریوں کی تیاری کے ایک بہت بڑی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے اور ہریانہ میں ایک نیا کار مینوفیکچرنگ پلانٹ بھی شروع کی جا رہی ہے۔ یہ توسیع سوزوکی کے لیے مستقبل کے بے پناہ امکانات کی بنیاد بنے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ ماروتی-سوزوکی کی کامیابی سے مضبوط ہند-جاپان شراکت داری کی نشاندہی بھی ہوتی ہے۔ گذشتہ آٹھ سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان یہ تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچے ہیں۔ آج گجرات-مہاراشٹر میں بلٹ ٹرین سے لے کر اتر پردیش کے بنارس میں رودرکش سینٹر تک، بہت سے ترقیاتی منصوبے ہند-جاپان دوستی کی مثالیں ہیں۔


Share: